Monday, September 16, 2024

خبردار ، ہوشیار ، آج کسی بھی بات پر اعتبار کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں

خبردار ، ہوشیار ، آج کسی بھی بات پر اعتبار کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں
April 1, 2018

 لاہور (92 نیوز) خبردار،، ہوشیار،، آج کسی بھی بات پر اعتبار کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا ضروری ہے کیونکہ آج اپریل فول ہے ۔ ایسا نہ ہو کہ کسی کا مذاق آپ کو کوئی بڑا صدمہ دے جائے۔

 دوستوں عزیزوں رشتے داروں یا پڑوسیون کی جانب سے آنے والی کوئی بھی اطلاع یافون کال پر یقین کرنےسے پہلے اس کی تحقیق کر لیں کیونکہ کوئی بھی جھوٹی خبر آپ کی خوشیوں کو روند سکتی ہے یا آپ کو کوئی بڑا صدمہ دے سکتی ہے ۔  

یورپ سے شروع ہونے والا یہ تہوار پوری دنیا میں مقبول ہو چکا ہے ۔ اپریل فول جھوٹ فریب اور لغویات کو فروغ دینے والا عمل ہے اور کوئی بھی مذہب ان چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔

 باحیثیت مسلمان ہمیں اس تہوار سے دور رہنا چاہیے اور جھوٹ بول کر دوسروں کو پریشان کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایک چھوٹا سا عمل کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔