Monday, May 6, 2024

'پانی ضائع کیا تو میٹر لگ جائے گا'

'پانی ضائع کیا تو میٹر لگ جائے گا'
December 12, 2015
فیصل آباد (92نیوز) واسا نے پانی ضائع کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واسا نے سروس سٹیشنوں اور گھروں میں واٹرمیٹر لگاکر زیادہ پانی صرف کرنے والوں کی پکڑنے کا منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واسا شہر میں ہر گھر اور سروس سٹیشن پر پانی کی ترسیل کو ماپنے والے میٹر لگا رہا ہے۔ جتنا زیادہ پانی استعمال کیا جائے گا اتنا ہی بل کٹے گا اس لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اب پانی ضائع نہیں بلکہ ذرا سوچ سمجھ کے استعمال کریں۔ فرینچ پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں بیس ہزار میٹر لگائے جائیں گے۔ خیال رہے پانی ماپنے والے میٹر کی مالیت دس ہزار روپے ہے جو کہ صارف نے ہی ادا کرنی ہے۔ اب تک اس منصوبے کے تحت 15سو میٹر لگائے بھی جا چکے ہیں۔ شہری گھروں کے اندر میٹر لگانے پر نالاں ہیں مگر واسا حکام کا کہنا ہے کہ اتنے مہنگے میٹر گھروں سے باہر لگائے گئے تو چوری ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو اب رہنا پڑے گا ہوشیار کیوں کہ واسا کے لگائے جانے والے یہ میٹر پانی کے بے جا ضیاع کوروکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔