Thursday, May 2, 2024

خبردار !!! فراغت کے لمحات بیٹھ کر گزارنے سے کینسر کا خطرہ زیادہ ہے : امریکن کینسر سوسائٹی

خبردار !!! فراغت کے لمحات بیٹھ کر گزارنے سے کینسر کا خطرہ زیادہ ہے : امریکن کینسر سوسائٹی
July 25, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فرصت کے لمحات کو بیٹھ کر گزارنے والی عورتوں میں کینسر کا خطرہ زیادہ ہے۔ ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ بیٹھنے سے کینسر کا خطرہ صرف خواتین میں تھا جبکہ مردوں کےلئے یہ خطرہ نہیں تھا۔ امریکن کینسر سوسائٹی کے محققین نے متنبہ کیا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھنے سے عورتوں میں ہڈیوں کے گودے کے سرطان، رحم کے سرطان اور چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین نے مزید کہا کہ چند دہائیوں سے لوگوں میں بیٹھ کر وقت گزارنے کا رجحان عام ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ ٹیکنالوجی کی ترقی ہے۔ لوگوں نے اپنا زیادہ وقت کمپیوٹر ،ویڈیو گیمز اور ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گزارنا شروع کر دیا ہے۔ نئے مطالعے میں محققین نے ایک لاکھ چھیالیس ہزار مردوں اور عورتوں کی صحت کی نگرانی کی۔ اس دوران اٹھارہ ہزار سے زائد مرد اور بارہ ہزار سے زائد عورتوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی ہدایات میں لوگوں سے کم سے کم بیٹھنے کی سفارش کی ہے۔ یہ تحقیق ”کینسر ایپی ڈیمیولوجی، بائیو مارکر اینڈ پریوینشن“ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔