Thursday, April 18, 2024

خبردار ! غصے پر قابو پائیں ورنہ یہ آپ کی جان لے سکتا ہے: تحقیق

خبردار ! غصے پر قابو پائیں ورنہ یہ آپ کی جان لے سکتا ہے: تحقیق
December 8, 2015
لندن (ویب ڈیسک) حالیہ تحقیق کے مطابق زیادہ غصہ کرنے والے مردوں میں کم غصہ کرنے والے مردوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ تقریباً دگنا ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”سوشل سائنس اینڈ میڈیسن“ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں محققین نے لکھا ہے کہ ایسے سائنسی شواہد موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ نفسیاتی عوامل مثلاً غصہ اور علمی صلاحیتوں کا انسان کی صحت اور موت سے گہرا تعلق ہے۔ محققین نے اپنے مطالعے میں موت کی پیشگوئی کے لیے مختلف عوامل کے بارے میں جانچ پڑتال کی اور صرف غصے کو شرح اموات کے ساتھ منسلک پایا۔ تحقیق کے مطابق مسلسل غصہ، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو بڑھاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دل پر دباو¿ ڈالتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر کبھی کبھار غصہ آتا ہے تو یہ مناسب ہے لیکن غصہ بہت جلدی اتر جانا چاہیے کیونکہ غصہ کرنے والوں کا غصہ دوسروں سے زیادہ خود انہیں تکلیف پہنچاتا ہے۔