Friday, April 26, 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اینٹی سموکنگ ڈے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اینٹی سموکنگ ڈے منایا جا رہا ہے
June 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) خبردار تمباکو نوشی مضر صحت ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اینٹی سموکنگ ڈے منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ تمباکو نوشی سے خود کو اور معاشرے کو پاک رکھیں گے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تمباکونوشی چالیس بیماریوں کا مؤجب بنتی ہے۔ عارضہ قلب کے ساتھ  ساتھ پھپھڑے، سانس، خوراک کی نالی  اور منہ سمیت کئی کینسر صرف سگریٹ نوشی کے باعث ہوتے ہیں۔ ماہرین جرثوموں کے بعد سگریٹ کو بیماریوں کی جڑ قرار دیتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے ناصرف اپنی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ ارد گرد بسنے والوں کو بھی کئی بیماریاں لگ سکتی ہیں۔ خاص طور پر چھوٹے بچے سگریٹ کے دھوئیں سے بہت جلد متاثر ہوتے ہیں۔ اینٹی سموکنگ ڈے منانے کا مقصد معاشرے میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ  تمباکونوشی کی عادت اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کےلیے بھی ایک نقصان دہ عمل ہے۔ اس سے ہر ممکن حد تک بچنا چاہیے۔