Saturday, May 4, 2024

خاکی وردی کے شوق نے بھارتی خاتون کوکنڈکٹر بنادیا

خاکی وردی کے شوق نے بھارتی خاتون کوکنڈکٹر بنادیا
March 20, 2015
تامل ناڈو(ویب ڈیسک)خاکی وردی پہننے کی شوقین بھارتی خاتون  تعلیم کی کمی کی وجہ سے فوج اور پولیس میں تو نہ جاسکی لیکن خاکی لباس زیب  تن کرنے کے لیے  کنڈکٹر بن گئیں۔ حاضری رجسڑ میں نام لکھتی ،کندھے پر بستہ لٹکائے یہ اسکول یا کالج کی طالب علم نہیں بلکہ بس کنڈکٹر سماتھی  ہے۔ اٹھائیس سالہ سماتھی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی رہائشی ہے،فوج یا پولیس میں جانےکا شوق تھا مگر تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ان کا یہ شوق ادھورا رہ گیا۔ شہر میں چار سو بیس سرکاری بسیں ہیں،مگر سماتھی واحد عورت ہے جو کسی بس کی کنڈکٹر ہے۔ سماتھی کا کہنا ہے کہ ان کی  تعلیم زیادہ نہیں ،جس کی وجہ سے وہ  فوج یا پولیس میں  نہ جاسکیں ،خاکی وردی سے پیار ہے اس لیے کنڈکٹر بننے کا فیصلہ کیا  ہے۔ سیٹی بجاتی ،ٹکٹ  تھماتی سماتھی نے  ثابت کردیا کہ عورت اگر کسی کام کی ٹھان لے تواسے کر گزرتی ہے۔