Friday, April 26, 2024

خانیوال کے قریب موٹر وے پرالمناک حادثہ،11 افراد جاں بحق

خانیوال کے قریب موٹر وے پرالمناک حادثہ،11 افراد جاں بحق
December 21, 2017

خانیوال (92 نیوز) منزل کے مسافر موت کی آغوش میں چلے گئے۔
لاہور سے ملتان جانے والی بس خانیوال کے قریب دھند کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بائیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی  ٹیموں  نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں گیارہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔