Friday, April 26, 2024

خانیوال کی تحصیل کبیروالہ میں زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد

خانیوال کی تحصیل کبیروالہ میں زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد
May 6, 2020
خانیوال (92 نیوز) خانیوال کی تحصیل کبیروالہ میں زمیندار نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ خانیوال کبیروالہ میں ظلم کی ایک اور داستان رقم کر دی گئی۔ وحشت ناک فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لیں ۔ بنگل والا میں زمیندار نے پرانی دشمنی پر نوجوان قیصر کو اغوا کرکے  وحشت ناک تشدد کیا۔ کلہاڑی سے دونوں ٹانگیں کاٹی گئیں اور چاقو سے سر کے بال اور مونچھیں کاٹ دی گئی۔ وحشتناک عمل کی ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی ۔ نوجوان کو تشویش ناک حالت میں تحصیل اسپتال کبیروالہ سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی طرف سے درخواست آتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔