Thursday, March 28, 2024

خانیوال: پیرووال کے جنگل سے خنزیر کے چھے من گوشت، جال، تیز دھار کلہاڑیوں وچھریوں سمیت دو افراد گرفتار

خانیوال: پیرووال کے جنگل سے خنزیر کے چھے من گوشت، جال، تیز دھار کلہاڑیوں وچھریوں سمیت دو افراد گرفتار
October 28, 2015
خانیوال (نائنٹی ٹو نیوز) خانیوال ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر نے پیرووال جنگل سےدو افراد کو خنزیر کے چھے من گوشت سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پیرووال جنگل سے سونو اور راجو نامی افراد کو خنزیر کے گوشت سمیت پکڑ لیا۔ بہاولپور کے رہائشی سونو اور راجو پیرووال جنگل میں سور کا شکار کر کے ان کا گوشت سمگل کرنا چاہتے تھے۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر نے خنزیر کے چھے من گوشت، جال، تیز دھار کلہاڑیاں وچھریاں اور دیگر آلات برآمد کر کے ملزموں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم بہاولپور کے رہائشی ہیں جو خنزیر کا گوشت بھارت سمگل کرتے تھے۔ دونوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔