Friday, March 29, 2024

خانیوال : پیرووال، جناح کالونی اور جنگل ذخیرہ میں سرچ آپریشن، نو افراد گرفتار، دو مکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

خانیوال : پیرووال، جناح کالونی اور جنگل ذخیرہ میں سرچ آپریشن، نو افراد گرفتار، دو مکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
July 7, 2015
خانیوال (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں حساس اداروں اور پولیس نے آج رات بھی سرچ آپریشن کیا۔ خانیوال اور سرگودھا میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ خانیوال میں تھانہ صدر کے علاقے پیرووال، جناح کالونی اور جنگل ذخیرہ میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو مکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے نو افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ سرگودھا میں لاری اڈہ کے گردونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔