Thursday, April 25, 2024

خانیوال میں صحافی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

خانیوال میں صحافی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج
November 14, 2018
خانیوال( 92 نیوز) خانیوال میں صحافی سعید بٹ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں اور انجمن تاجران کے عہدے داروں نے احتجاج  کیا۔ مظاہرین نے ڈی پی او خانیوال کے آفس کے سامنے دھرنا دیا جو نو گھنٹے تک جاری رہا ، تاہم  مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔ خانیوال میں دو ماہ قبل صحافی سعید بٹ کو  بے دردی سے  فائرنگ کر کےقتل کردیا گیا تھا ،دو ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال قاتلوں کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔قاتلوں کی عدم گرفتاری پر انجمن تاجران اور صحافی برادری نے مشترکہ احتجاج کیا  اور ڈی پی او آفس کے سامنے پہنچ کر دھرنا دے دیا ۔ تاہم مظاہرین کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے میں شامل مظاہرین نے ڈی پی او خانیوال کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ نو گھنٹے کے بعد مظاہرین کے ساتھ ڈی پی او نے مذکرات کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔