Friday, March 29, 2024

خانیوال میں ایم فور موٹر وے پر بس کی ٹریلر کو ٹکر ، تین افراد جاں بحق

خانیوال میں ایم فور موٹر وے پر بس کی ٹریلر کو ٹکر ، تین افراد جاں بحق
November 8, 2019
خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں ایم فور موٹر وے پر ملتان جانے والی بس کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثہ خانیوال میں موٹر وے پر مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ ملتان جانے والی مسافر بس روڈ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ بس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔