Friday, March 29, 2024

خانیوال، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں تیز آندھی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

خانیوال، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں تیز آندھی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
June 30, 2020
خانیوال (92 نیوز) خانیوال، لودھراں، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں  میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش نے شدید گرمی کازور توڑ دیا۔ خانیوال میں تیز آندھی کے باعث بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ لودھراں میں آم کے باغات کو نقصان پہنچا۔