Wednesday, May 1, 2024

خانیوال : محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایکشن‘ 4دہشت گرد ہلاک

خانیوال : محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایکشن‘ 4دہشت گرد ہلاک
October 30, 2016
خانیوال (92نیوز) سی ٹی ڈی ملتان نے خانیوال میں کارروائی کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی ملتان نے خانیوال کے علاقہ مہر شاہ میں کارروائی کی جس کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے دو ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور وہ جنوبی پنجاب کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔