Friday, May 10, 2024

خانیوال ضلع کچہری میں کم قیمت کے اسٹام نایاب ہو گئے

خانیوال ضلع کچہری میں کم قیمت کے اسٹام نایاب ہو گئے
February 1, 2019
 خانیوال (92 نیوز) خانیوال ضلع کچہری میں کم قیمت کے اشٹام نایاب ہوگئے۔ بیس،50 اور 100 روپے والے اشٹام کافی عرصہ سے نہیں مل رہے۔ خانیوال میں اسٹام پیپرز کی عدم دستیابی شہریوں کے لئے مشکلات کا سبب بن گئی ۔ بیان حلفی کے لئے کم قیمت والا اسٹام پیپر وثیقہ نویسوں سے نہیں مل رہا ہے۔ ایسے میں شہری بھی پھٹ پڑے۔ محکمہ خزانہ اپنے چند اسٹام فروش کو 50 اور 100 والا اسٹام دیتے ہیں۔ پھراسٹام فروش 50 والا اسٹام 300 سے 500 روپے بلیک میں فروخت کرتے ہیں ، اسطرح اکثریتی اسٹام فروش 300 والا اسٹام 500  میں فروخت کرتے ہیں جو کہ خلاف قانون اور سرکاری ریٹ سے زیادہ ہے۔ عوام مجبوراً زائد قیمت کے اسٹام پیپر خریدنے پر مجبور ہیں۔ خانیوال میں اسٹام کم ہونے کی کیا وجوہات ہیں انتظامیہ کو اس کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ لوگوں کو لین دین اور معاہدے کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔