Thursday, April 25, 2024

خانیوال : زمینداروں نے نوجوان  کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خانیوال : زمینداروں نے نوجوان  کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
June 10, 2015
خانیوال(92نیوز)خانیوال کے نواحی گاؤں 86/15 ایل کے زمینداروں کا خاندان کی لڑکی سے مبینہ تعلقات کے شبہ میں نو جوان پر وحشیانہ تشدد، سر کے بال اور مونچھیں مونڈھ کر گاؤں کے چوک میں کئی گھنٹے مارتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤں 86/15Lکے زمینداروں عاشق ،مقبول وغیرہ نے اپنی بہن  سے مبینہ تعلقات کے شبہ میں نوجوان ناصر کو اغوا کر کے وخشیانہ تشدد کرنے کے بعد گاؤں 87/15ایل لے گئے اوروہاں چوک میں سر کے بال مونچھں بھنویں مونڈھ کر تشدد کرتے رہے اہل دیہہ اس بربریت روکنے کی بجائے موبائل پر ویڈیو بناتے رہے۔ زمیندار بار بار نوجوان کے منہ میں جوتے ڈالتے رہے پولیس تھانہ چھب کلاں نے زمینداروں کو رنگے ہاتھوں بر بریت کرتے دیکھا مگر کوئی کارروائی نا کی اور متاثرہ کو وہاں سے لئےگئے۔