Monday, May 13, 2024

خانیوال، دوستی سے انکار پر خاتون کے گھر دھاوا بولنے والا ایس ایچ او معطل

خانیوال، دوستی سے انکار پر خاتون کے گھر دھاوا بولنے والا ایس ایچ او معطل
January 22, 2020
خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں بے لگام تھانیدار نے دوستی سے انکار پر خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا، دھمکیاں دیں، ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کومعطل کردیا۔ عزت کے رکھوالے ہی عزت کے دشمن بن گئے، بس ہوسٹس کا نمبرہاتھ لگنے پر قانون کے رکھوالے نے حد ہی پار کردی، دوستی سے انکار پر بھاری نفری کے ہمراہ گھر پر دھاوا بول دیا۔ خاتون صائمہ نے الزام لگایا کہ تھانیدار مظفرموہانہ نے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی د یں، کپڑے پھاڑ دیئے، زبردستی ڈانس کرایا، اور ویڈیو بھی بنا لی، خاتون نے الزام لگایا کہ میسجز کے جواب نہ دینے پر ایس ایچ او نے یہ کام کیا، گھر سے موبائل فون اور 20 ہزار روپے بھی لے گئے۔ دوسری طرف  ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مظفرموہانہ کو معطل کردیا، جب کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔