Thursday, April 25, 2024

خانیوال : حوا کی بیٹی نے درندوں کی ہوس کا نشانہ بننے سے بچنے کیلئے چھت سے کود کر جان دیدی

خانیوال : حوا کی بیٹی نے درندوں کی ہوس کا نشانہ بننے سے بچنے کیلئے چھت سے کود کر جان دیدی
May 31, 2016
خانیوال(92نیوز)خانیوال میں حوا کی بیٹی نے ہوس کا نشانہ بننے سے بچنے کے لئے چھت سے کودکر جان دے دی جبکہ خالہ زخمی ہوگئی۔ دونوں کو چند روز پہلےاغوا کیا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ خانیوال کے بلاک فائیو میں پیش آیا جہاں  درندہ نما انسانوں نے ایف اے کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو وہ مکان کی چھت سے کود گئی۔حوا کی اس بیٹی کو اغوا کاروں نےاُس کی خالہ سمیت  ایک مکان میں قیدکررکھا تھاجبکہ اُس کی خالہ شدید زخمی  حالت میں ہے۔ایک بیٹی کی جان گئی، دوسری شدید زخمی ہے، لیکن پنجاب پولیس نے روایتی سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھی تک ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔۔