Thursday, April 25, 2024

خانیوال : بہن اور دو بیٹوں کا سفاک قاتل باپ گرفتار

خانیوال : بہن اور دو بیٹوں کا سفاک قاتل باپ گرفتار
June 27, 2015
خانیوال(92نیوز) بہن اور دو بیٹوں کو قتل کرنے والا مبینہ سفاک قاتل باپ گرفتار ،شہریوں نے گھیرا تنگ کرکے قاتل کو پکڑ کر ٹھکائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ 91/10-R کے رہائشی محمد اسلم بھٹی نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے محمدسلیم کو گزشتہ دنوں بھرے بازار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ ملزم اس سے قبل اپنے دوسرے بیٹے رمضان او ر بہن کو بھی قتل کر چکا ہے،سفاک قاتل باپ اپنے ساتھی بیٹے کے ہمراہ ایک مکان میں چھپ کر تیسرے بیٹے کو قتل کرنے کی پلاننگ کررہا تھا کہ عوام نے گھیرا تنگ کردیا ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگا تو شہریوں نے پکڑ کر دونوں ملزمان کی ٹھکائی لگانے کے بعد پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلم و عمر نے دوہرے و تہرے قتل کئے ہیں اور ان کا جائیداد کا تنازع ہے۔