Saturday, April 20, 2024

خانیوال ، بس اسٹینڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

خانیوال ، بس اسٹینڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار
May 17, 2018
خانیوال (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے خانیوال سے رمضان المبارک میں دہشتگردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ خانیوال بڑی تباہی سے بچ گیا ۔ خانیوال کے بس اسٹینڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے ۔ دہشت گرد خانیوال میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ گرفتار دہشت گردوں میں غلام علی ، احمد بلال ، حسن امین اور طاہر شامل ہیں ۔ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے چار ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔