Friday, March 29, 2024

خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری کا عمل مکمل ہوگیا

خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری کا عمل مکمل ہوگیا
June 18, 2021

مکہ (92 نیوز) خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری کا عمل مکمل ہوگیا، نو ذوالحجہ کو کعبہ کاغلاف تبدیل کیا جائے گا۔ حرمین شریفین نے کسوہ کی دل موہ لینےوالی تصاویر جاری کردیں۔

خانہ کعبہ کے گردلپٹے اس سیاہ غلاف کسوہ کو چھونا، چومنا باعث برکت ہے کہ یہ مبارک غلاف، بیت اللہ شریف سے جڑا ہوا ہے۔

اس سال بیت اللہ شریف کیلئے نیا غلاف کعبہ تیارہوچکاہےجو نو ذوالحجہ کو بعد ازنماز فجر تبدیل کیا جائے گا جس وقت عازمین حج میدان عرفات میں ہوں گے۔ حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔

غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیارکیاجاتاہے سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے، غلاف کعبہ کے لیے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا گیا۔ رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔