Thursday, April 25, 2024

خانہ کعبہ کے سینئر مؤذن شیخ احمد سراج معروف  کا انتقال

خانہ کعبہ کے سینئر مؤذن شیخ احمد سراج معروف  کا انتقال
December 27, 2015
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)خانہ کعبہ کے سینئر موذن شیخ محمد سراج معروف انتقال کرگئے ،طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے،شیخ محمد سراج کو  مکہ کے  قریبی قبرستان میں  سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  خانہ کعبہ میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے موذن شیخ محمد سراج معروف مکہ میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ،آپ کو اذان کی سعادت وراثت میں ملی تھی،ان کے والد اور دادا بھی اللہ تعالی کے گھر میں اذان دینے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔ شیخ محمد سراج معروف کی نماز جنازہ فجر کے بعد خانہ کعبہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مکہ کے  قبرستان جنت المعلی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ خانہ کعبہ کے چیف موذن علی ملا نے شیخ سراج معروف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔