Thursday, April 25, 2024

خانہ کعبہ کی بندش کو ایک اور روز گزر گیا

خانہ کعبہ کی بندش کو ایک اور روز گزر گیا
March 9, 2020
مکہ ( 92 نیوز) خانہ کعبہ کی بندش کو ایک اور روز گزر گیا، آج بھی عازمین مقدس مقامات سے دور ہیں ۔ ادھر سعودی عرب میں مزید چار افراد میں کرونا کی تشخیص ہوگئی ، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکام نے صوبہ قطیف کا عارضی لاک ڈاؤن کردیا۔ خانہ خدا ، خانہ کعبہ  کی بندش کو ایک اور روز گزر گیا ، آج بھی عازمین مقدس مقامات کی پہنچ  سے دور ہے ، خانہ کعبہ کے گرد حصار آج بھی کھڑا رہا ۔ حصار کی وجہ سے خانہ کعبہ، حجر اسود، رکن یمانی ، ملتزم ، حطیم ، مقام ابراھیم اور میزاب رحمت تک مسلمانوں کی رسائی ابھی تک ممکن نہیں ہے ۔ دوسری طرف گیارہ افراد میں کرونا کے شبہ کے بعد صوبےقطیف میں داخلے اور نکلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔