Friday, April 19, 2024

خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
July 30, 2020

مکہ مکرمہ ( 92 نیوز) حرم شریف میں خانہ کعبہ کوغسل دینے کے بعد غلاف بھی تبدیل کردیا گیا، روح پرور تقریب کاانعقادحرمین شریفین کے امورکے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس  کی نگرانی میں کیا گیا ۔

خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی  روح پرورتقریب حرمین شریفن کےامور کےسربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی زیرنگرانی شروع ہوئی  جب کہ  160 ماہر کارکنان   نے بھی یہ سعادت حاصل کی، غلاف کی تبدیلی کا عمل نماز فجر تک جاری رہا۔

نیا غلاف کعبہ شاہ عبدالعزیز غلاف کمپلیکس کی کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا جس کی تیاری میں 670 کلو ریشم 120 کلو سنہری اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔غلاف کعبہ پر قرآن پاک کی آیات کوسونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔