Saturday, April 20, 2024

خانپورمہر میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا

خانپورمہر میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا
March 8, 2020
گھوٹکی (92 نیوز) سندھ میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا۔ گھوٹکی کی تحصیل خانپورمہر میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا۔ واٹر سپلائی اسکیم انتظامیہ کی لاپرواہی کی نذر ہوگئی جس کے باعث شہری پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ سندھ حکومت کی بے حسی یا کچھ اور؟؟، سندھ کے بیشتر شہروں میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا۔ گھوٹکی کی تحصل خانپور مہر میں شہری صاف پانی کی بوند نوند کو ترسنے لگے ہیں۔ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائی گئی واٹر سپلائی اسکیم ناکارہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہری دور دراز علاقوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پانی کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھاتے شہریوں کا سائیں سرکار سے بس ایک ہی سوال ہے کیا ووٹ کے بدلے ہم صاف پانی کے بھی حقدار نہیں؟؟۔