Saturday, April 20, 2024

خانپور:جاپانی لڑکی اورپاکستانی لڑکا آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

خانپور:جاپانی لڑکی اورپاکستانی لڑکا آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے
January 20, 2017
خانپور(92نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستی اور محبت کی ایک اور داستان ،،فرانسیسی خاتون کے بعد جاپانی لڑکی پیار کی ڈگر پر چلتے ہوئےخان پور پہنچ گئی جاپانی لڑکی اورپاکستانی لڑکے کی رسم حنا کی تقریب کے بعد آج شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق فیس بک پر دوستی محبت میں بدلی،تو جاپانی لڑکی شادی کے لیے  پیار کی ڈگر پر چلتے ہوئے خان پور پہنچ گئی جاپان سے ماریہ ایڈلان کا 9 ماہ قبل فیس بک پر خان پور کے محلہ شمس آباد کے تیس سالہ احمد انور سے واسطہ پڑا اور پھر یہ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی اور پھر ہمیشہ کے لیے ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔اوراب یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہےہیں۔  مہندی کی تقریب کے بعد آج شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور جاپانی لڑکی اور خانپورکا لڑکا آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے گھر میں شہنائیوں کی گونج میں خوشی کا سماں ہے گانوں پر رقص کیا جا رہا ہے اور شادی کا ماحول ہے ۔ ماریہ جاپان میں کار لایٹس الیکٹریشن کا کام کرتی ہےجبکہ احمد انور  نجی اسپتال میں لیب اسسٹنٹ ہےماریہ ایڈلان نے اسلام بھی قبول کرلیا ہے ۔  کچھ عرصہ قبل فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستانی شخص کی محبت میں گرفتار ہو کرپاکستان آئی تھی ،دونوں نے شادی بھی کر لی تھی اور اب یہ جوڑا پاکستان میں ہی ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہے ۔