Saturday, April 20, 2024

خانپور کے تھانہ سٹی میں فریقین میں تصادم، متعددافراد گرفتار

خانپور کے تھانہ سٹی میں فریقین میں تصادم، متعددافراد گرفتار
May 13, 2019
خانپور ( 92 نیوز) خانپور کا تھانہ سٹی ہی اکھاڑہ بن گیا، تھانے میں آئے دو برادریوں کے افراد آ پس میں گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش  کر دی ،پولیس نے درجنوں افراد کو حوالات میں بند کر دیا۔ خان پور کے علاقے پاکستان کالونی میں دو برادریوں کے افراد میں راستہ کے تنازعہ پر معمولی تلخ کلامی ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں اطرف درجنوں افراد تھانہ سٹی پہنچے تو دونوں گروپوں میں دوبارہ لڑائی شروع ہوگئ۔ دونوں  گروپوں میں گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ لڑائی کی فوٹیج  92 نیوز  نے ٖحاصل کر لی جس میں درجنوں افراد کو ایک دوسرے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے  فریقین کے درجنوں افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔