Friday, April 19, 2024

اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کی خبر 92 نیوز پر نشر ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا نوٹس

اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کی خبر 92 نیوز پر نشر ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا نوٹس
September 18, 2020
ملتان (92 نیوز) رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کی خبر 92 نیوز پر نشر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا اور انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنا دی گئی۔ اوورسیز پاکستانی کی محنت مزدوری کر کے بنائی گئی 3 کنال اراضی پر قبضے کا معاملہ 92 نیوز کا محکمہ مال کے پٹواری اور نائب تحصیلدار اور ایس ایچ کے مبینہ گٹھ جوڑ کو سامنے لانے پر ضلعی انتظامیہ نے سخت  نوٹس لے لیا۔ معاملے کی فوری انکوائری کیلئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر خانپور یوسف چھینہ کو انکوائری کے لیے ٹیم بنانے کا حکم دیا اور بطور ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر خانپور یوسف چھینہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری اور نائب تحصیلدار کو اس کیس سے متعلق کام سے روک کر دیا ۔ معاملہ نئے پٹواری اور نائب تحصیلدار کو سونپ دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر زمین کی مکمل پیمائش اور حصہ داران کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے تاہم کیس کی اگلی سماعت 24 ستمبر کو ہوگی ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ انکوئرائی کے لیے کمیوٹی بنائے جانے کے باوجود قبضہ مافیا کا ساتھ دینے والے ایس ایچ اور پٹواری کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی جبکہ واقعہ میں ملوث پٹواری دو بار لاکھوں کی رشوت لیتے ہوئے پکڑا جا چکا ہے اور دو ماہ جیل بھی کاٹ چکا ہے۔ شہریوں کے مطابق قبضہ گروپ کا ساتھ دینے والا ایس ایچ او پہلے بھی قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں سےتعلق ثابت ہونے پر دو سال تک ڈس مس فرام سروس رہا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کو پٹواری اور ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرںی چایئے تاکہ دیگر شہری بھی انکی مجرمانہ کاروائیوں سے بچ سکیں۔