Tuesday, May 21, 2024

خانپور ، بانڈی منیم میں ماں اور 3 بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

خانپور ، بانڈی منیم میں ماں اور 3 بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
May 6, 2018
ہری پور (92 نیوز) خانپور کے نواحی علاقے بانڈی منیم میں ماں اور تین بیٹیوں کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماں، بیٹیوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کرقتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ماں بیٹیوں کی ہاتھ پائوں بندھی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال خانپور منتقل کر دی گئی ۔ ذرائع کےمطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں  بتایا گیا کہ مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گلہ دبا کر قتل گیا ۔ لاشوں کے قریب سے جوس کا ڈبہ بھی ملا ہے۔ قتل ہونے والوں میں صدف اختر زوجہ شفاقت زمان ، 9 سالہ ایمان شہزادی اور دو بچیاں شامل ہیں۔ خانپور پولیس نے کہا کہ خاتون تین بچیوں سمیت گھرمیں اکیلی تھی جبکہ مقتولہ کا شوہر شفاقت عرصہ سے پولیس کو مطلوب ہے اور روپوش ہے۔