Thursday, April 18, 2024

خاندان سب سے بہترین دوا ہے : آصفہ بھٹو زرداری

خاندان سب سے بہترین دوا ہے : آصفہ بھٹو زرداری
November 19, 2016

 لاہور(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی ہسپتال میں عیادت کی ہے ۔ اس موقع پر آصفہ کا کہنا تھا کہ خاندان سب سے بہترین دوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرآصفہ بھٹو زرداری نےہسپتال میں دوران علاج لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی انہیں موبائل پرکوئی چیز دکھا رہے ہوتے ہیں۔اس موقع پران کی ہمشیرہ  بختاوربھی موجود ہیں۔ آصفہ زرداری کا کہنا تھا کہ خاندان بہترین دوا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آصفہ بھٹو زرداری پی پی کے آنجہانی رہنما جہانگیر بدر کی تعزیت کیلئے آئی تھیں اس دوران وہ گھر میں پھسل کر گر پڑیں جس پر ان کا ٹخنہ زخمی ہوگیا تھا۔