Thursday, April 25, 2024

خان پور میں پولیس مقابلہ، سلطو شر گینگ کے تین ڈاکو ہلاک، ہلاک ہونیوالوں میں طالب شر، لالو شر اور عثمان شر شامل

خان پور میں پولیس مقابلہ، سلطو شر گینگ کے تین ڈاکو ہلاک، ہلاک ہونیوالوں میں طالب شر، لالو شر اور عثمان شر شامل
May 8, 2015
شکارپور (ویب ڈیسک) خان پور میں کچے ناپر کوٹ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلطو شر گینگ کے تین ڈاکو مارے گئے۔ شکارپور کی تحصیل خانپور کے کچے ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں شکارپور اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں تین ڈاکو طالب شر، لطیف عرف لالو شر اور عثمان شر مارے گئے۔ ایس ایس پی گھوٹکی اور ایس ایس پی شکارپور کی سربراہی میں آپریشن کے دوران مرنے والے ڈاکوؤں کا تعلق سلطو شر گینگ سے ہے۔ تینوں ڈاکو گھوٹکی میں آپریشن کے دوران فرار ہو کر شکارپور کے علاقے میں چھپ گئے تھے۔ مرنے والے تینوں ڈاکو ایس ایچ او گھوٹکی حسن کولاچی کے قتل میں بھی ملوث تھے۔