Monday, May 13, 2024

خان صاحب بتائیں غریبوں کی جیب سے نکالا گیا چالیس بلین کس کی جیب میں گیا ، زبیر عمر

خان صاحب بتائیں غریبوں کی جیب سے نکالا گیا چالیس بلین کس کی جیب میں گیا ، زبیر عمر
February 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق گورنر زبیر عمر نے کہا خان صاحب آپ نے بحران پیدا کیے اور پیسے بنائے۔ بتائیں غریبوں کی جیب سے نکالا گیا چالیس بلین کس کی جیب میں گیا۔ زبیر عمر نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں انکو پتہ ہے مافیا کون ہے، اصل میں مافیا انکے دائیں اور بائیں بیٹھا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ گندم باہر گئی ہی نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء زبیر عمر کا کہنا تھا شہزاد اکبر صاحب ٹی وی پر بیٹھ کر چیلنج کرتے تھے۔ شہباز شریف صاحب نے لندن میں ڈیلی میل کو چیلنج کر دیا۔ نئے پاکستان کا بڑا شور تھا ، غربت مہنگائی اور بت روزگاری کے علاوہ نئے پاکستان میں کیا ہے۔ محمد زبیر بولے آٹے کا بحران ختم نہیں ہوا اور چینی کا بحران شروع ہو گیا۔ شوگر انڈسٹری کون کنٹرول کرتا ہے۔ خان صاحب کے دائیں بائیں والے شوگر انڈسٹری کے سربراہ ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں مجھے پتہ ہے کون زمہ دار ہے ۔ عمران کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اس بحران کے زمہ دار ہیں۔ ایک طرف چینی ایکسپورٹ کر رہے ہیں دوسری طرف امپورٹ ہو رہی ہے۔