Thursday, March 28, 2024

خام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافہ

خام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافہ
December 20, 2018
نیویارک (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزخام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخیرہ میں کمی آنا اور ایران اور وینزویلا سے تیل کی سپلائی میں تعطل ہے ۔ سنگا پور مرکنٹائل میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت امریکی کروڈ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد سودے 14 سینٹ بڑھ کر 69.65 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ لندن کروڈ کے اکتوبر کے لیے سودے 7سینٹ اضافے کے ساتھ 77.21 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔