Friday, April 26, 2024

خالد مقبول صدیقی کا فاروق ستار کو فون کر کے بہادرآباد واپس آنے کا مشورہ

خالد مقبول صدیقی کا فاروق ستار کو فون کر کے بہادرآباد واپس آنے کا مشورہ
September 20, 2018
کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر ناراض ہو گئی۔  رہنما فاروق ستار کو منانے کی کوشش شروع کر دی گئی۔ خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستارکو فون کر کے بہادرآباد واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔ خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کومشورہ دیا کہ وہ واپس بہادرآباد آجائیں۔ یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے رابطہ کمیٹی سے علحیدگی اختیار کی۔ پارٹی سے ناراضگی اور اہمیت نہ  دینے پر فارو ق ستار نے ایم کیوایم بہادر آباد سے رائیں جدا کر لی۔ اپنا استعفی رابطہ کمیٹی بہادر آباد کو بھیجوا دیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی  میں ہونا نہ ہونے کے برابر تھا۔ پارٹی کے کسی بھی معاملے میں ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا ہے۔ نمائشی کردار ادا کرنے سے علیحدگی بہتر ہے۔