Saturday, May 11, 2024

خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا
January 16, 2020
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔ استعفیٰ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس ارسال کیا گیا، رہنماء ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے استعفیٰ فوری قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے 4 روز قبل اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، خالد مقبول صدیقی گزشتہ کابینہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔