Monday, September 16, 2024

خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف نیب نے ریفرنس منظور کر لیا

خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف نیب نے ریفرنس منظور کر لیا
August 12, 2016
کراچی(92نیوز)نیب ایک بار پھر متحرک ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان کے خلاف سستی زمین مہنگے داموں خریدنے کا ریفرنس منظور کرلیا، ریفرنس میں معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیب ایک بار سندھ میں متحرک ہوگئی ، برسوں سے بند انکوائریاں کھلنے لگیں ،دو ہزار دس کی انکوائری پر تحقیقات مکمل کرلیں۔ چئیرمین نیب نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان اور معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق خالد رحمان نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی خزانے کو ایک ارب بائیس کروڑ کا نقصان پہنچایا،وزیراعلیٰ ہاوس کے قریب چھ ہزار نوسو ساٹھ مربع گز کا پلاٹ ایک لاکھ روپے فی مربع گز دو ہزار دس میں عقیل کریم ڈھیڈی سے خریدا گیا، خریداری کے وقت بھی پلاٹ کی قیمت اسی ہزار فی مربع گز سے بھی کم تھی نیب ریفرنس میں خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، دو ہزار دس میں محکمانہ کارروائی میں خالد رحمان کو تنزلی کےبعد برطرف کردیا گیا تھا،نیب ریفرنس میں خالد رحمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، جو عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔