Tuesday, May 7, 2024

خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹی فیکشن جاری

خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹی فیکشن جاری
February 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی صدر مملکت نے منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹی فیکشن جاری کردیا، اٹارنی جنرل کو وفاقی وزیر کے مساوی درجہ حاصل ہوگا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے خالد جاوید خان پیپلزپارٹی کے رہنما پروفیسر این ڈی خان کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے ایل ایل بی لندن کے کوئین میری کالج اورایل ایل ایم ہارورڈ لا سکول سے کیا۔ اس سے پہلے وہ 21 جون 2018 سے 30 اگست 2018 تک پاکستان کے 33 ویں اٹارنی جنرل رہے۔ اب وہ دوبارہ پاکستان کے 35 ویں اٹارنی جنرل بننے جارہے ہیں۔ خالد جاوید خان 25 جون 2013 سے 11جنوری 2014 تک ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے عہدے پربھی فائز رہے۔ خالد جاوید خان آئینی امور سمیت ٹیکسز۔۔۔سول اورسروس معاملات میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ 1991 میں بیرسٹر آف لا ہوئے اوراسی سال سندھ ہائی کورٹ سے وکالت کا آغاز کیا۔ 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔