Friday, March 29, 2024

خارجہ پالیسی کاسب سےبڑاہدف انتہاپسندمسلمانوں کوروکناہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ

خارجہ پالیسی کاسب سےبڑاہدف انتہاپسندمسلمانوں کوروکناہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ
April 28, 2016
  واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکامیں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی کا سب سے بڑا ہدف  انتہا پسند مسلمانوں کو روکنا ہوگا۔ٹرمپ نے سب سے پہلے امریکا کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا جن ممالک کا دفاع کرتا ہے انھیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی اگر ایسا نہیں کرتے تو یہ ممالک اپنا دفاع خود کریں۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ شمال مشرقی ریاستوں میں کامیابی کے بعد واشنگٹن میں بین الاقوامی امور پر اپنی پہلی تقریر  میں کہا کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی میں’سب سے پہلے امریکہ‘ کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے اوباما  انتظامیہ کی خارجہ پالیسی  کو’ کمزور، مبہم اور بے ترتیب‘ قرار  دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ داعش کے دن پورے ہوچکے ہیں ۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی  کا اہم ہدف مسلم انتہا پسندی  کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اوراس کے لئے وہ  مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جن ملکوں کا دفاع کرتا  ہےانھیں اس کی قیمت دینی چاہیے‘ اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ ممالک اپنا دفاع خود کریں۔