Thursday, April 25, 2024

خادم اعلی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کیس میں نیب لاہور طلب

خادم اعلی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کیس میں نیب لاہور طلب
June 29, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب  شہباز شریف کے خلاف ایک اور کھاتہ کھول دیا ۔ خادم اعلی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کیس میں بھی طلب کر لیئے گئے۔ الیکشن 2018 کی آمد کے ساتھ ہی  جہاں ملکی صورتحال میں  تیزی سے اتار چڑہاؤ دیکھنے میں آرہا ہے وہیں عوامی نمائندی   کا دعوی  کرنے والے شخصیات کے خلاف بھی  قومی احتساب کے ادارے پوری طرح سے متحرک نظر آرہے ہیں۔ خود کو اعلی عوامی خدمت کا مرتکب  قرار دینے والے  جناب شہباز شریف کو  ایک مرتبہ پھر  نیب نے طلب کر لیا۔ شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلمپنمٹ  اور صاف پانی کمپنی کیس میں 5 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے  احد چیمہ کے خلاف  بھی تازہ ریفرنس بھی دائر کر دیا ۔ ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات مشتمل ہے۔ ریفرنس  میں موقف اختیارکیا گیا کہ احد چیمہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے  ہوئے احکامات جاری  کیے ، جس سے قومی خزانے کو 4 سو ارب  کا  نقصان بھی ہوا۔