Saturday, May 18, 2024

خادم اعلیٰ نے 9سال میں 9ناکام سکیمیں شروع کیں: پرویزالہٰی

خادم اعلیٰ نے 9سال میں 9ناکام سکیمیں شروع کیں: پرویزالہٰی
January 22, 2017

راولپنڈی (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی کہتے ہیں کہ میاں برادران کا ایک ہی ایجنڈا ہے، ڈالر کمائو۔ کسان پیکج شہباز شریف کا ٹوپی ڈرامہ ہے، کسانوں سے تمام سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔ 35اضلاع کا اربوں کا بجٹ تین شہروں میں کھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے راولپنڈی میں تنظیم سازی کا آغازکردیا ہے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب ہوئے پرویز الہی نے کہا شہباز شریف نے 9سالوں میں 9 سکیمیں شروع کیں کوئی بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال کو اورنج ٹرین سے کیا فائدہ؟ عوام کو صحت اورتعلیم کی سہولیات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے امیدیں وابستہ ہیں۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ راجہ بشارت نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کی حکومت پاکستان کا سنہری دور تھا۔ آج سرمایہ دار کی حکومت ہے جہاں کسان کا نقصان اور ملز والے کا فائدہ ہے۔