Saturday, May 4, 2024

خاتون کو سسرالیوں نے میکے سے پیسے لانے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون کو سسرالیوں نے میکے سے پیسے لانے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنا  ڈالا
March 28, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں خاتون کو سسرالیوں نے میکے سے پیسے لانے سے انکار پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے جیٹھ اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 شمالی چھاؤنی کے علاقے عسکری ٹین میں عمیر نورانی نے بھائی حارث نورانی اور والدہ صبوحی کے ساتھ مل کراپنی بیوی ہاجرہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی شادی دس سال قبل ہوئی، اس کے گھروالوں نے دس لاکھ کا جہیز دیا جو سسرالیوں نے بیچ کھایا۔ ایک لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

 متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سسرال والے اس کی نند کی شادی اس کے بھائی سے کرنا چاہتے تھے اور انکار پر مشتعل ہو گئے۔

 پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں اس کے جیٹھ حارث نورانی اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا مگر انہوں نے عبوری ضمانت کروا لی۔