Thursday, April 18, 2024

خاتون نے پتھروں کو تراش کر پرس بنا لیا

خاتون نے پتھروں کو تراش کر پرس بنا لیا
January 21, 2018

نیویارک ( 92 نیوز ) چمڑے سے بنے پرس تو عام بات ہے لیکن ہم آپکو ملواتے ہیں ایسی  خاتون سے جنہوں نے  پتھروں کو تراش کر انہیں پرس کا روپ دیا ہے ۔

امریکی فیشن ڈیزائنر باربرا سیِگل روایتی انداز سے ہٹ کر پتھروں سے  ہینڈ بیگز بناتی ہیں اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے انہوں نے فرانس میں مجسمہ سازی کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کی ۔

باربرا  کے تیارہ کردہ ان شاہکاروں کو خواتین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔