Thursday, April 25, 2024

خاتون نے لاہور جنرل اسپتال کے سامنے بچے کو جنم دے دیا

خاتون نے لاہور جنرل اسپتال کے سامنے بچے کو جنم دے دیا
November 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہورجنرل اسپتال کے سامنے خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا ۔ پروفیسر ڈاکٹرغیاث النبی کا کہنا ہے کہ خاتون کی رکشہ میں ڈلیوری میں لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر ز کی کوئی غفلت نہیں۔
کائنات نامی خاتون کو ایک تقریب کے دوران درد ہوئی جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس نے جنرل اسپتال کے سامنے پہنچ کر رکشے میں بچے کو جنم دےدیا۔
پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹرغیاث النبی کاکہنا ہے کہ خاتون کی رکشہ میں ڈلیوری میں لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر ز کی کوئی غفلت نہیں ۔ خاتون اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ وہ اوراس کی فیملی اسپتال کے ڈاکٹرز کے علاج سے مطمئن ہیں