Sunday, May 19, 2024

خاتون نے آشنا سے مل کر سوتیلی بیٹی کو قتل کر دیا،  بچی کی نعش سیڑھیوں سے گرا کر حادثاتی موت کا ڈرامہ، ملزمہ گرفتار

خاتون نے آشنا سے مل کر سوتیلی بیٹی کو قتل کر دیا،  بچی کی نعش سیڑھیوں سے گرا کر حادثاتی موت کا ڈرامہ، ملزمہ گرفتار
June 12, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد کے علاقے عثمان پارک میں سنگ دل خاتون نے آشنا سے مل کر چھے سالہ سوتیلی بیٹی کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساتھی ملزم پولیس کی موجودگی میں فرار ہو گیا۔ نشاط آباد کے نواحی علاقے عثمان پارک میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر اور راولپنڈی میں ملازمت کرنے والے عرفان کی دوسری بیوی نبیلہ کے مبینہ طور پر مالک مکان ارشد کے ساتھ مراسم تھے جس کا عرفان کی پہلی بیوی سے چھے سالہ بیٹی سنبل کو پتہ چل گیا جس پر دونوں اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ جمعرات کی دوپہر سنبل کے دم توڑنے پر ملزمان نے اس کی لاش سیڑھیوں سے گرا کر حادثاتی موت کا ڈرامہ رچایا لیکن علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس کے آنے پر ملزم ارشد پولیس کی موجودگی میں فرار ہو گیا جبکہ ملزمہ نبیلہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی۔