Friday, May 17, 2024

خاتون نے 5 بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں ، تین بچیاں جاں بحق

خاتون نے 5 بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں ، تین بچیاں جاں بحق
April 30, 2019
میرپور آزاد کشمیر ( 92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی میں گھریلو جھگڑے  پر  خاتون نے 5بچوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں ، دو بچے اسپتال میں دم توڑ گئے ،ماں اور دیگر بچے  اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے  پر خاتون   ناہید اختر نے مبینہ طور پرخود بھی دودھ میں زیریلی گولیاں ملا کر پی لیاجبکہ پانچ کمسن بچیوں  ماہ نور، حمیدہ، تحریم فاطمہ، عائشہ اور حرمین کو بھی دودھ پلا دیا۔ زہریلا دودھ پینے سے تمام کی حالت تشویشناک ہو گئی جس پر انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچیاں دم توڑ گئیں ،  جبکہ ماں اور دو ماہ کی بچی کی حالت خطر سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔