Monday, September 16, 2024

خاتون مسافروں پر تشدد کرنے والی خاتون اہلکار غزالہ شاہین معطل

خاتون مسافروں پر تشدد کرنے والی خاتون اہلکار غزالہ شاہین معطل
April 19, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) بے نظیر ائیر پورٹ پر خاتون مسافروں پر تشدد کا معاملہ، تشدد کرنے والی خاتون اہلکار غزالہ شاہین معطل، میڈیا پر خبر آنے پر ڈی جی ایف آئی اے کو بھی ہوش آ گیا فریقین کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جھگڑے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی۔ ایف آئی اے کی خاتون اہلکار کا خواتین مسافروں پر تشدد ثابت ہوگیا۔ بال نوچے، تھپڑ مارے، دھکے بھی دیتی رہی۔ خاتون اہلکار غزالہ شاہین معطل۔ تحقیقات کا ازسرنو آغاز۔ ڈی جی ایف آئی اے نے فریقین کو طلب کرلیا۔ اپریل 14اپریل۔۔اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا خواتین میں جھگڑا۔ ایف آئی اے کی خاتون اہلکار دو مسافر خواتین سے الجھ پڑی۔ معاملہ واش روم میں ٹشو پیپرنہ ہونے کا۔ کوپن ہیگن جانیوالی دو مسافر خواتین نے ایف آئی اے کی خاتون اہلکار سے ٹشو پیپر نہ ہونے کی شکایت کی تو وہ غصے میں آگئی۔ پہلے تو ایف آئی اے کے حکام نے سارا مدعا دونوں مسافر خواتین پر ڈالا۔ فریقین نے ایکدوسرے کےخلاف مقدمات بھی درج کرائے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی یقین دہانیاں بھی سامنے آئیں لیکن اب واقعے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی جس نے سارے کیس کا رخ ہی موڑ دیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد مظہر کاکا خیل کی جانب سے ویر داخلہ کو ابتدائی رپورٹ میں اہلکاروں کو بچانے کی مکمل کوشش کی گئی تھی تاہم نئی فوٹیج کے بعد خاتون ا ہلکار غزالہ شاہین کو معطل کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے دونوں فریقین کو طلب کرلیا۔