Friday, April 26, 2024

خاتون سے زیادتی کا کیس کچھ گھنٹوں میں منطقی انجام تک پہنچ جائیگا، فیاض الحسن چوہان

خاتون سے زیادتی کا کیس کچھ گھنٹوں میں منطقی انجام تک پہنچ جائیگا، فیاض الحسن چوہان
September 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا  کہ کیس کچھ گھنٹون میں منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔  محکمہ داخلہ ، پولیس ، فرنازک سائنس ایجنسی سمیت تمام ادارے تحقیقات کر رہے ہیں ۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ درندہ صفت مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔

ادھر مقدمے میں تعاون نہ کرنے پر پراسیکیوٹر کو تبدیل کر دیا گیا ، محسن بھٹی کی جگہ سرکاری وکیل محمد شبیر تعینات کر دیے گئے ۔ جب کہ سانحہ موٹر وے  سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی جس میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب میں زیادتی کے  واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور پولیس روک تھام میں ناکام ہے۔

ادھر پنجاب حکومت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے لئے الگ ہیلپ لائن  1124 قائم کر دی ۔