Wednesday, May 8, 2024

خاتون دوبچیوں سمیت نہر میں کود گئی ، ایک بچی کو بچالیا گیا

خاتون دوبچیوں سمیت نہر میں کود گئی ، ایک بچی کو بچالیا گیا
February 10, 2020
نواب شاہ ( 92 نیوز) نواب شاہ کے علاقے گوٹھ حاجی وارث میں خاتون نے دو معصوم بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ، خاتون کی لاش نکال لی گئی جب کہ چار ماہ کی صبا کو بچالیا گیا ، 6سالہ کرن کی تلاش جاری ہے ۔ گوٹھ حاجی وارث ڈاھری کی رہائشی خاتون نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگائی ، خاتون جاں بحق ہو گئی  جس کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ چار ماہ کی صبا کو مقامی افراد نے بچا لیا  اور چھ سالہ کرن کی تلاش تاحال جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق خاتون نے گھریلو ناچاقی  پر دو بچیوں سمیت  روہڑی کینال میں چھلانگ لگائی ۔