Tuesday, April 16, 2024

خاتون ایس پی کلفٹن کے عزم و حوصلے کو سلام ، سہائے عزیز حملے کے بعد بروقت پہنچیں

خاتون ایس پی کلفٹن کے عزم و حوصلے کو سلام ، سہائے عزیز حملے کے بعد بروقت پہنچیں
November 23, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چینی قونصل خانے میں خاتون ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کے چرچے ہوئے۔ بتایا گیا کہ حملے کی اطلاع پر وہ سب سے پہلے چینی قونصل خانے پہنچیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے انہیں شاباش دی۔ کلفٹن میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہو گیا۔ چینی قونصل خانے میں خاتون ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کے چرچے ہوئے۔ چینی حکام نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ حملے کے بعد سوہائے عزیز سب سے  پہلے پہنچی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شاباشی دی اور کہا کہ آپ نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔ آئی جی سندھ نے بھی خاتون ایس پی کو بہادر کمانڈو قرار دیا۔ سوہائے عزیز کو تھپکی بھی دی۔ چین قونصل خانے کے حکام نے بھی خاتون ایس پی کی تعریف کی۔