Friday, April 26, 2024

خاتون اول کے امریکانہ جانے کا پوچھنے پربختاورہدف تنقید

خاتون اول کے امریکانہ جانے کا پوچھنے پربختاورہدف تنقید
July 25, 2019
کراچی(ویب ڈیسک )خاتون اول کے دورہ امریکہ میں عدم موجودگی کا معاملہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراٹھانے کے بعد بختاوربھٹوتنقید کا نشانہ بن گئیں۔ سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹونے عمران خان کے دورہ امریکاکی کچھ تصاویرشیئر کرکے کہا کہ حیرت ہے خاتون اول ساتھ کیوں نہیں گئیں، اگرجاتیں تو اچھا ہوتا۔ جس پرایک ٹوئٹر صارف نے جواب میں کہا کہ کیا آپ اُنکے ٹکٹ کا خرچ اُٹھاتیں؟ ، بطورٹیکس پیئرمیں نہیں چاہتا میرا پیسہ کسی غیرمتعلقہ شخص کے ہوائی سفراور رہن سہن پرخرچ ہو۔ ایک اورصارف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کرنے گئے تھے نہ کہ اپنے خاندان کی،جیسے آپکے والد اورکرپٹ نوازشریف اپنی تین نسلوں کو ایسے دوروں پرساتھ لے کر جاتے رہے ۔

امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

ایک خاتون صارف نے کہا کہ آپ کی ترجیحات کتنی غلط ہیں،اس وقت آپکو اپنے والد کے بارے میں فکرمند ہونا چاہئے ۔ایک صارف نے کہا کہ عمران خان خاتون اول کو اپنے ساتھ دورہ امریکہ پراس لیے نہیں لے کرگئے کیونکہ وزیراعظم عمران خان ٹیکس کا پیسہ بچانا چاہتے تھے ، یہ کوئی خاندان کی سیروتفریح نہیں تھی کہ نوازشریف اوردیگرچوروں کی طرح پی آئی اے کا پوراطیارہ بک کرالیا جاتا۔